ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی پر بھارت کا ردعمل

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کی دھمکی پر بھارت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو نشانہ بنانا غیر منصفانہ اور غیر معقول اقدام ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھارت نے روس سے توانائی کی درآمدات اس وقت شروع کیں جب یوکرین تنازع کے باعث روایتی سپلائی یورپ کی طرف موڑ دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق اُس وقت امریکا نے نہ صرف بھارت کی ان درآمدات پر اعتراض نہیں کیا بلکہ عالمی توانائی منڈی کو مستحکم رکھنے کے لیے بھارت کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس سے درآمدات کا بنیادی مقصد بھارتی عوام کے لیے توانائی کی قیمتوں کو قابل برداشت بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close