پریلے میزائل تجربات: خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے، جو اڑیسہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر انجام دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے اور ہتھیاروں کی دوڑ میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے ان تجربات کو جنگی جنون اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ایک سازش قرار دیا، جس کے جواب میں پاکستان کا جدید نصر حتف-9 میزائل دشمن کی ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے دشمن کی پہلی ضرب کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصر میزائل بھارت کی بڑھتی ہوئی جنگی دھمکیوں کے خلاف ایک مضبوط دفاعی جواب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close