غزہ کی صورتحال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہہ دیا؟

اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں غزہ کی تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے جنگ بندی مذاکرات سے نکلنے کے بعد وہ نہیں جانتے کہ اب غزہ میں کیا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کو واپس کرنے پر آمادہ نہیں، اس لیے معاملہ پیچیدہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے متعلق فیصلے اسرائیل ہی کرے گا، اور امریکا اس صورتحال کو دیکھ رہا ہے کہ وہاں کیا پیش آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا نے غزہ کے لیے 60 ملین ڈالر کی امداد دی ہے اور آئندہ بھی مزید امداد فراہم کی جائے گی۔

ایران کے حوالے سے ٹرمپ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ تجارتی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا امکان “ففٹی ففٹی” ہے، جبکہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close