شمالی چین کے صنعتی شہر باؤڈنگ میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 448 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس علاقے میں اوسطاً ایک سال کی بارش کے برابر ہے۔ شدید بارش کے باعث فلیش فلڈز، بجلی کی بندش اور سڑکوں و پلوں کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 19 ہزار سے زائد افراد کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد ممکنہ قدرتی آفات کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے 16 میں سے 10 اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے کے خطرے کے پیشِ نظر وارننگ جاری کی ہے۔ یہ انتباہ جمعے کے روز ہونے والی شدید بارشوں کے بعد جاری کیا گیا۔ حکام نے پہاڑی علاقوں میں اچانک آنے والے سیلاب کے خطرے پر بھی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں