اسکول کی عمارت گرنے سے بچے جاں بحق

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت منہدم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے، جب کہ 17 بچے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، تاہم اب بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متعدد بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close