بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی امریکا میں رچرڈ گرنیل سے ملاقات, کیا بات چیت ہوئی ؟جانئے

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے، قاسم اور سلیمان، نے پاکستان آمد سے قبل امریکا میں سابق انٹیلیجنس چیف اور سابق صدر ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔

رچرڈ گرینل، جو سابق وزیرِاعظم عمران خان کی رہائی کے حامی ہیں، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا:
“کیلیفورنیا میں خوش آمدید دوستو، آپ کے ساتھ وقت گزار کر خوشی ہوئی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “آپ کو حوصلے سے کام لینا ہوگا، کیونکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے سے تنگ آ چکے ہیں۔ آپ اکیلے نہیں ہو۔”
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ‘فری عمران خان’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

صحافی عمران خان نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ گرینل کی ٹویٹ کا مطلب ہے کہ “اور بھی غم ہیں زمانے میں”۔
اس ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما اور حامی صارفین نے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کیا اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔

نور ککر نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ “قاسم اور سلیمان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات کے بعد یقینا پاکستانی حکومت میں بے چینی پیدا ہوگی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close