سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر سابق صدر براک اوباما کی ہتھکڑیاں پہنے اور جیل میں قید ہونے کی ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایف بی آئی اہلکار اوباما کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے گرفتار کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہے اور ٹرمپ نے اسے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا: “کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔” یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے اوباما پر 2016 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں اور سابق صدر کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے سابق اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی صارفین نے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ایپسٹین فائلز جیسے اہم معاملات سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں