بنگلہ دیش میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ ایک کالج کے احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا،
جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکا میں پیش آیا، جہاں بنگلہ دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ ایک کالج کے کیمپس کے اندر گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا، 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں کئی جھلسنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے گرنے کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلباء خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ مقام کی تلاش میں دوڑ رہے ہیں جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں