ماسکو: روس کے سرد شمال مشرقی علاقے یاکوتیا میں کان کنوں کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
روسی حکام کے مطابق بس ایک کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے بس پر سے کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں