یو اے ای سے افغان شہریوں کی ملک بدری شروع، امریکہ سے مشاورت مکمل

متحدہ عرب امارات نے اُن افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کر دیا ہے جنہیں 2021 میں امریکی انخلاء کے دوران عارضی طور پر امارات منتقل کیا گیا تھا۔

مغربی اور عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل 10 جولائی سے شروع ہو چکا ہے، اور اس فیصلے سے واشنگٹن کو بھی باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ ان افغان شہریوں کی مدد کی کوشش کریں گے جو کئی برسوں سے امارات میں زیرِ حراست ہیں۔ امریکہ میں ڈیموکریٹک جماعت صدر ٹرمپ سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ ان افغان شہریوں کی خصوصی حفاظتی حیثیت بحال کریں، کیونکہ طالبان حکومت کے تحت خواتین اور بچوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close