اسرائیل اور شام میں جنگ بندی پر اتفاق

اسرائیل اور شام کے درمیان کئی روز سے جاری خونریز جھڑپوں کے بعد بالآخر جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ سیز فائر معاہدہ ترکیہ، اردن اور دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا۔

ترکیہ میں تعینات امریکی سفیر تھامس باراک نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک نے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی ہے، اور اب تمام متحارب فریقوں سے ہتھیار ڈالنے اور شام کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ شام میں دروز اکثریتی علاقے میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کے دوران کم از کم 300 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے تین روز قبل دمشق میں وزارتِ دفاع کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا، اور دروز علاقے سے شامی فورسز سمیت دیگر جنگجو گروپوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔ جنگ بندی کے اس معاہدے کو خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close