سوجے ٹخنے، جوڑوں پر نیل: ٹرمپ کی حالت سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ، جانئے تفصیل

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوجے ہوئے ٹخنوں اور جوڑوں پر پڑنے والے نیل نے عالمی سطح پر ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ہفتے کے روز کلوب ورلڈ کپ فائنل میں چیلسی کی پیرس سینٹ جرمین کے خلاف فتح کا مشاہدہ کیا، تاہم اس دوران ان کے سوجے ہوئے ٹخنے نمایاں طور پر سب کی توجہ کا مرکز بنے، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔

اگرچہ سال 2024 کے آغاز میں ان کی سالانہ طبی جانچ میں ٹرمپ کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا گیا تھا، لیکن ان کے حالیہ ظاہری حالات نے ایک بار پھر ان کی صحت سے متعلق سوالات کو جنم دیا ہے۔ ٹخنوں کی سوجن ایک نیا پہلو ہے جس نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر طب ڈاکٹر جیف فوسٹر کا کہنا تھا کہ ٹخنوں کی سوجن کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے، جن میں گرمی میں زیادہ دیر تک کھڑا رہنا، دل یا جگر کی خرابیاں شامل ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر دل کی ناکامی (Heart Failure) کو ایک سنگین خدشہ قرار دیا، جس میں دل جسم میں خون کی مناسب فراہمی نہیں کر پاتا، جس کے نتیجے میں جسم کے نچلے حصوں، خاص طور پر پیروں اور ٹخنوں میں سیال جمع ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر فوسٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ عام حالات میں لوگوں کو گرمی میں جرابوں کے گرد ہلکی پھلکی سوجن ہو سکتی ہے، لیکن صحت مند افراد میں ایسی سوجن عام نہیں ہوتی، اس لیے سنگین طبی وجوہات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ٹرمپ کے وزن میں نمایاں کمی

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں ٹرمپ کے وزن میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ڈاکٹر ڈینیئل ایٹکنسن نے آئرش اسٹار کو بتایا کہ ایک 80 سالہ شخص، جو مسلسل مصروف سیاسی سرگرمیوں میں مگن ہو، اس کے وزن میں تبدیلی کئی طبی عوامل کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس، خاص طور پر جب کنٹرول میں نہ ہو، وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ بلڈ شوگر کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے، جبکہ انسولین کی مزاحمت بھی بڑھ سکتی ہے، جو وزن پر اثر انداز ہوتی ہے۔

ٹرمپ کی حالیہ صحت رپورٹ

یہ تمام خدشات اس وقت منظر عام پر آئے جب ان کے معالج کیپٹن شان بارابلیہ نے حالیہ معائنے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جسمانی طور پر بہترین حالت میں ہیں۔ سال کے آغاز میں بھی ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو “شاندار” قرار دیا گیا تھا۔

تاہم، ٹخنوں کی سوجن اور وزن میں کمی جیسے نئے مشاہدات نے ماہرین اور عوامی حلقوں میں ان کی صحت سے متعلق خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close