بغداد: عراق کے شہر کوت میں بدھ کی رات ایک 5 منزلہ شاپنگ مال میں اچانک لگنے والی خوفناک آگ نے قیامت کا منظر بکھیر دیا، جس میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کا یہ ہولناک واقعہ واسط صوبے کے مرکزی شہر میں پیش آیا، جہاں شاپنگ سینٹر میں آگ کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مال کو لپیٹ میں لے گئے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم 48 گھنٹوں کے اندر ابتدائی تحقیقات کا نتیجہ جاری کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ شاپنگ مال کو مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں