بھارتی سکیورٹی ادارے ایک بار پھر ناکام

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک بار پھر سیکیورٹی خدشات نے تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں 5 اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد حکام نے فوری طور پر اسکول خالی کرا لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام متعلقہ اسکولوں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا، تاہم کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران اسکولوں کو بم کی دھمکیوں کے 10 واقعات پیش آ چکے ہیں، جنہوں نے والدین اور تعلیمی اداروں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دہلی میں متعدد اسکولوں کو ایسے ہی جھوٹے بم خطرات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جن کا نتیجہ صرف خوف کی فضا اور تعلیمی سرگرمیوں میں خلل کی صورت میں نکلا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close