فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر فرانس کے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2030 تک دفاعی بجٹ بڑھانے کا جو منصوبہ تھا، اسے اب تین سال پہلے یعنی 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔
صدر میکرون کے مطابق 2017 میں فرانس کا فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا، جسے 2027 تک 64 ارب یورو تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کے پیش نظر ایک مضبوط اور تیار فوج کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ عالمی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے صدر میکرون نے ایران پر بمباری، یوکرین جنگ اور پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ہم نے متعدد خطرناک جھڑپیں دیکھیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی لڑائی حالیہ دہائیوں کی شدید ترین فضائی جھڑپوں میں شمار کی جاتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دنیا میں خودمختاری برقرار رکھنے کے لیے ایک طاقتور قوم اور مضبوط دفاع ناگزیر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں