امریکی حملوں کے بعد جوہری معائنہ سیکیورٹی رسک بن گیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) سے تعاون جاری رکھے گا، تاہم امریکی حملوں کے بعد جوہری تنصیبات کا معائنہ ایک پُرخطر عمل بن چکا ہے۔

تہران میں سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور IAEA کا معاہدہ ختم نہیں ہوا بلکہ نئے انداز میں جاری رہے گا۔ عراقچی کے مطابق بمباری سے متاثرہ مقامات پر تابکاری اور بارودی مواد کے باعث سیکیورٹی خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معائنہ کاروں کو رسائی دینا اب ایک حساس سیکیورٹی معاملہ ہے، اور عالمی ادارے کے معائنے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close