بھارتی سائبر حملوں کا خطرہ ، ایڈوائزری جاری کر دی گئی

اسلام آباد: حکومتی و دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

بھارتی ہیکرز  پہلگام واقعےکی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے سائبر سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وائرس ای میل،  واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کےذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کےنام سے بھیجتےہیں ۔

میلویئر وائرس کے پاس رازداری سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکٹھا کرنےکی صلاحیت ہے۔

ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سےآنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظراندازکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی اٹیچمنٹ کو کھولنےسے پہلے اینٹی وائرس سے اسکین کیا جائے اور مشکوک ای میل کی اطلاع فوری طور پر ادارے کے آئی ٹی ایڈمن کو دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close