روس کا یوکرین پر حملہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روس کی جانب سے یوکرین پر میزائل اور ڈرون سے نیا حملہ کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 2 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔یوکرین کے صدر نے بھی روسی حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔یوکرینی صدر کے مطابق حملے کے لیے 18 میزائل اور 400 ڈرونز استعمال کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھی لگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں