فلسطین کی حمایت پر برطانیہ میں سزا ملے گی

فلسطین کی حمایت پر برطانیہ میں سزا ملے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ لندن: برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کو دہشتگرد گروپ قرار دیا گیا ہے اور فلسطین ایکشن کی رکنیت یا حمایت پر 14 برس تک کی سزا ہوسکے گی۔ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی۔رپورٹس کے مطابق گروپ نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا لیکن آخری لمحات میں اپیل مسترد کردی گئی۔

فلسطین ایکشن کے دعوے کے مطابق گزشتہ ماہ رائل ائیر فورس کے 2 طیاروں کو 7 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچانے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔رائل ائیر فورس بیس پر 2 طیاروں کو نقصان پہنچانے کی فرد جرم 4 افراد پر عائد کی جاچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت تقریباً 81 تنظیمیں کالعدم ہیں جن میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close