غزہ میں امن، ٹرمپ نے اشارہ دے دیا

غزہ میں امن، ٹرمپ نے اشارہ دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ معاہدے سے متعلق امید ظاہر کی ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف معاملے پر 12 ممالک کو خطوط پر دستخط کردیے ہیں، روسی صدر سے پابندیوں سے متعلق بات کی تھی، روسی صدرپیوٹن پابندیوں سے پریشان ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چین کا دورہ کر سکتا ہوں یا چینی صدر امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں، ٹک ٹاک ڈیل کے بہت قریب ہیں۔فوری مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار ہیں: حماس، دوسری جانب حماس نے کہا ہےکہ غزہ جنگ بندی کے لیےفوری طورپر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔حماس نے قطر اور امریکاکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے اپنا مثبت جواب ثالثوں(قطر اور مصر) کو پہنچا دیا ہے۔حماس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مذاکرات کے ایک نئے دور میں فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close