اب تک کا ریکارڈ بڑا حملہ

روس نے یوکرین پر اب تک کا ریکارڈ بڑا حملہ کیا ہے

جس میں 539 ڈرونز اور 11 کروز بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ سی این این کےمطابق صدر ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تین سالہ جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بھیانک حملہ تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور  23زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے روس کے 476 ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔ ان میں سے چھ ڈرونز کو نئی قسم کے ہتھیار “اینٹی ڈرون ” کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close