ڈرون حملہ، جانی نقصان ہو گیا

ڈرون حملہ، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔ یوکرین کے جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا پر روسی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق حملے سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں، رات ہونے والے حملے میں عام شہری عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے یوکرین کے مشرقی ڈونٹسک ریجن کے گاؤں Chervona Zirka پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close