ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کو اس فیصلے پر حتمی منظوری دینی ہے

(نیوز ڈیسک)عالمی سطح پر تیل کی نقل و حمل کے لیے ایک انتہائی اہم بحری راستہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی ایران کی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کو اس فیصلے پر حتمی منظوری دینی ہے۔
ایران کی جانب سے یہ قدم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی امریکی پابندیوں اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تصادم کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔
آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور توانائی بحران کا سبب بن سکتی ہے۔آبنائے ہرمز کے ذریعے روزانہ تقریباً 20 فیصد عالمی تیل گزرتا ہے، اور یہ نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ دنیا بھر کی معیشت کے لیے ایک کلیدی گزرگاہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close