امریکی حملوں کے بعد ایران کی جانب سےاسرائیل پر پہلی بار خیبر میزائلوں سے نیا حملہ

ایران نے امریکی حملوں کے بعد  اسرائیل پر پہلی بار خیبر میزائلوں سے نیا حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے، تل ابیب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی شہر حیفہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، تل ابیب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب  نے اتوار کی صبح اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب اور حیفا سمیت متعدد اسرائیلی علاقوں میں عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں 20 سے 40 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close