غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔
امریکی عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔ اس بات کی وضاحت نہیں کریں گے کہ آیا خامنہ ای ہدف ہیں یا نہیں، دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر سے بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جوکبھی ہوئی ہی نہیں، میں ان باتوں میں پڑنے والا نہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں جوکرنےکی ضرورت ہوتی ہے وہ کرتےہیں اور آئندہ بھی کریں گے، امریکا جانتا ہے کہ اس کے لیے بہتر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں