ہیلی کاپٹر میں سوار تمام7 افراد ہلاک ہوگئے
بھارتی شہر کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری تھی اور اس سے کچھ دیر قبل ہی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، گوری کنڈ کے قریب لاپتہ ہو گیا، جو کہ ہمالیائی مندر کے قریب اونچائی پر واقع ہے۔
حکام نے ٹریجوگینرائن اور گوری کنڈ کے درمیان ملبے کو تلاش کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں