امریکہ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کی مدد کی یا نہیں ؟جانئے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)کیا امریکہ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کی مدد کی ؟ اس حوالے سے امریکہ کے معروف صحافی ٹکر کارلسن کابڑا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔

امریکہ کے معروف صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے پیشگی آگاہ تھے۔ امریکہ نہ صرف اس حملے سے واقف تھا بلکہ اس نے حملے میں اسرائیل کی مدد کی۔برسوں سے جاری فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے اس میں امریکہ شامل ہے۔

امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ امریکا گردن تک اس میں دھنسا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close