صدارتی امیدوار قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

 

کولمبیا میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں صدارتی امیدوار اور سینیٹر میگوئل اوریبے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز دارالحکومت بوگوٹا میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کے دوران 39 سالہ دائیں بازو کے رہنما میگوئل اوریبے کو تین گولیاں ماری گئیں، جن میں سے دو ان کے سر پر لگیں۔ حملے کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

کولمبیا کی حکومت نے اس واقعے کو “براہِ راست حملہ” قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا:
“تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا، ہم میگوئل اوریبے کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔”

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب ملک میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اور سیاسی ماحول میں واضح کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

سینیٹر میگوئل اوریبے کو کولمبیا کی سیاست میں ایک اُبھرتی ہوئی دائیں بازو کی آواز سمجھا جاتا ہے، اور ان پر حملے نے انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close