یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئےاہم خبر

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اپنے ویزا عمل کا تازہ طریقہ کار کا اعلان کر دیا۔

 

2 جون سے صرف وہی درخواست گزار جن کے پاس با ئیومیٹرک اپوائنٹمنٹ کی تصدیق شدہ تاریخ ہوگی،یو اے ای سفارتخانہ میں ویزا پراسیسنگ اور متعلقہ امور کیلئے داخل ہو سکیں گے۔یہ فیصلہ ویزا درخواستوں کی مؤثر اور منظم پراسیسنگ کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ویزا سینٹر میں غیر ضروری ہجوم سے بچاؤکیلئے  بھی کیا گیا ہے۔

 

درخواست گزاروں کیلئے اہم ہدایات مندرجہ ذیل ہیں

 

2 جون کے بعد صرف وہی درخواست گزار ویزا سینٹر میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس درست اپوائنٹمنٹ کوڈ موجود ہوگا۔

 

ایمبیسی آنے سے پہلے تمام درخواست گزاروں کو بینک الفلاح کی کسی بھی شاخ میں69 امریکی ڈالر کی ناقابل واپسی فیس جمع کروانی ہوگی۔

 

اپوائنٹمنٹ کے وقت،اصل بینک رسید کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات اور آن لائن ویزا درخواست کے دوران اپلوڈ کی گئی دستاویزات کی فوٹو کاپیاں لانا لازمی ہیں۔

 

جن درخواست گزاروں نے آن لائن ویزا درخواست مکمل کی ہے مگر اپوائنٹمنٹ کوڈ موصول نہیں ہوا، وہ EIMASS ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔اس حوالے سے مندرجہ زیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے +971 2 418 6999۔

 

مختصر تصدیقی عمل کے بعد، اپوائنٹمنٹ کوڈ درخواست گزار کے ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دیا جائے گا۔

 

اپوائنٹمنٹ کوڈ موصول ہونے کے بعد، پورٹل پر جا کر اپنی اپوائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت حاصل کریں۔(رابطہ ایڈریس EIMASS کے ذریعے فراہم کیا جائے گا)

 

پورٹل پر آپ کو اپنا پاسپورٹ نمبر اور اپوائنٹمنٹ کوڈ درج کرنا ہوگا۔

 

یہ اپوائنٹمنٹ سسٹم صرف ویزا درخواست کے بائیومیٹرک اور دستاویزات کی تصدیق کیلئے ہے۔

 

تمام درخواست گزاروں/ شہریوں سے گزارش ہے کہ ان نئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ویزا پراسیسنگ کو بروقت اور خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔

 

مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے یو اے ای ویزا سینٹر ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close