ایمرجنسی ویزا ختم، نیا ویزا سسٹم متعارف کروادیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے بڑھتے تعلقات اور انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ کاوشوں سے خوفزدہ بھارت نے افغانستان پر اثر و رسوخ بڑھانے کے ہتھکنڈے کے طور پر افغان شہریوں کے لیے ایمرجنسی ویزا منسوخ کرتے ہوئے نیا ویزا سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

افغان نیوز آئوٹ لیٹ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے ایمرجنسی ویزا سسٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ نیا ویزا اجرا کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد افغان شہریوں کے سفر کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ نیا ویزا سسٹم نافذ العمل ہوچکا ہے، اور یہ مخصوص اقسام میں ویزا خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں طبی علاج، کاروبار، تعلیم اور اقوام متحدہ کے سفارتی ویزے شامل ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے نیا ویزا ماڈل نافذ کر دیا گیا ہے، یہ پچھلے مہینے اپریل سے نافذ ہوا، ہمارا پرانا ویزا ماڈل، جسے ای-ایمرجنسی یا سابق متفرق ویزا کہا جاتا تھا، اسے منسوخ کر دیا گیا ہے اور اب افغان شہریوں کے لیے نیا ویزا ماڈیول نافذ ہو چکا ہے جو 29 اپریل سے موثر ہے۔اب تمام افغان شہری بھارت کے 6 اقسام کے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جن میں میڈیکل ویزا، میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا، بزنس ویزا، انٹری ویزا، اسٹوڈنٹ ویزا اور اقوام متحدہ کا سفارتی ویزا شامل ہیں۔

ماضی میں بھارت نے 2021 میں ایمرجنسی ویزا سابق حکومت کے سقوط اور افغان پناہ گزینوں کی لہر کے بعد عارضی طور پر متعارف کروایا تھا، تاکہ فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔افغان وزارت اقتصادیات نے بھی بھارتی ویزے کے حصول کے لیے سہولت فراہم کرنے پر زور دیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ نئی دہلی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دے گا۔معاون وزیرِ اقتصاد عبداللطیف نظری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے افغانوں، خاص طور پر افغان تاجروں، کے لیے ویزا اجرا کی بحالی ایک تعمیری قدم ہو سکتا ہے اور یہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے میں موثر ثابت ہو گا۔

نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب سے تباہی،حادثات میں 115 افراد ہلاک،نظام زندگی دہم برہم
یہ تازہ بھارتی اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے اسلامی امارت کی واپسی کے بعد افغان شہریوں کے لیے ویزا جاری کرنا معطل کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close