جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا شدید زلزلہ محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ 31 مئی کو شام 5 بج کر 37 منٹ پر آیا۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اس زلزلے کا مرکز کوشیرو کے جنوب مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے کوشیرو سٹی، کشیرو ٹاؤن اور شیبیچا ٹاؤن میں شدت سے محسوس کیے گئے۔ جاپانی سیزمک اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 4 قرار دی گئی ہے، جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ 7 ہوتا ہے۔
ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ماہرین پہلے ہی جاپان میں تباہ کن زلزلے کے خدشے سے خبردار کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں