مودی سرکار کو خبردار کر دیا گیا

مودی سرکار کو خبردار کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل خطے میں غیر ضروری طور پر طبل جنگ بجانا کسی طور ذمہ دارانہ عمل نہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کا برملا اور مسلسل اظہار کیا جا رہا ہے تاہم اس بھارتی اشتعال پسندی کا مقصد انتخابی خساروں اور انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے پس ماندہ عوام کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی امریکی انتطامیہ، پالیسی سازوں و دیگر حلقوں سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close