جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بڑے بھارتی صحافی کیخلاف مقدمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کروایا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مدعی کے مطابق امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں