بھارت کوایک اور بڑی ناکامی کا سامنا

بھارت کو ایک اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV-C61) اتوار کی صبح 5:59 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھاون اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا، لیکن چند منٹ بعد ہی اس کے تیسرے مرحلے کے راکٹ موٹر میں خرابی آ گئی جس کے نتیجے میں ای او ایس-09 سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ میں ناکامی ہوئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، راکٹ کے تیسرے مرحلے کا موٹر، جو ہائیڈروکسیل ٹرمینیٹڈ پالی بیوٹادیین ایندھن استعمال کرتا ہے، روانگی کے 203 سیکنڈ بعد درست کام نہیں کر سکا، جس کے باعث سیٹلائٹ اپنے متعین 524 کلومیٹر کے سن سنکرونس پولر مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

اس ناکامی کے بعد، بھارتی خلائی ایجنسی ’آئی ایس آر او‘ نے مشن کو فیلڈ ٹرمینیشن پروسیجر کے تحت ختم کر دیا اور راکٹ کے چوتھے مرحلے اور سیٹلائٹ کو تباہ کر دیا۔ سیٹلائٹ کا 1696 کلوگرام وزن کا EOS-09 سیٹلائٹ، جو کہ موسم سے آزاد تصویریں فراہم کرنے کے لیے سی- بینڈ سنتھیٹک اپرچر راڈار (ایس اے آر) پر مبنی تھا، بھارت کے سرحدی نگرانی اور قدرتی آفات کے ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں کے لئے اہمیت رکھتا تھا۔

یہ واقعہ ’پی ایس ایل وی‘ پروگرام کے 63 مشنز میں سے تیسری مکمل ناکامی ہے، اس ناکامی کے بعد ’آئی ایس آر او‘ کے انجینئروں نے ڈیٹا کا تجزیہ شروع کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ خرابی ایندھن کے بہاؤ میں خرابی، نوزل کے مسائل یا ساختی ناکامی کس وجہ سے ہوئی تھی۔

اس ناکامی سے بھارت کے 52 سیٹلائٹس پر مشتمل نگرانی کے نیٹ ورک کے قیام میں تاخیر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close