یلیفورنیا کے طبی مرکز میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق دھماکا پام سپرنگزمیں واقع فرٹیلیٹی کلینک میں ہوا۔ میئرپام سپرنگز کا کہنا ہے دھماکا عمارت میں پارک گاڑی یا اس کے قریب ہوا۔ ایف بی آئی نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بمبار نے فرٹیلیٹی کلینک کو جان بوجھ کردہشتگردی کا نشانہ بنایا ۔ دعویٰ کیا کہ تباہ گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دو بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔ بم دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں