بھارت کو زوردار دھچکا لگ گیا

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم اور عالمی سطح پر رسوائی کے بعد بھارت کو معاشی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نہ صرف بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے بلکہ بھارتی روپیہ بھی دو سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق 8 مئی کو بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.81 روپے کی سطح پر تھا جو اب گر کر 85.42 روپے فی ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گراوٹ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ متاثر ہونے کا نتیجہ ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال نے سرمایہ کاروں کو عدم اعتماد کا شکار کر دیا ہے جس کے باعث اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاری کے رجحان میں بھی کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے غیر یقینی صورتحال کے باعث بھارتی منڈیوں سے سرمایہ نکالنا شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close