بھارت کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، کئی ائیرپورٹس بندکر دیے گئے

 

بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے اور کئی بڑے ائیر پورٹس بند کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 13 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔رات کے اندھیرے میں کیے گئے بھارت کے حملے کے بعد پاکستان کے ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کشیدہ صورت حال کے باعث بھارت نے بھی اپنے ہوائی اڈوں سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا۔

بھارت کے متاثرہ ہوائی اڈوں میں ریاست ہماچل پردیش کا دھرم شالہ ائیرپورٹ ، لیہہ، جموں اور سری نگر ائیر پورٹس، پنجاب میں امرتسر اور چندی گڑھ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ راجکوٹ، بھج، جام نگر اور بیکانیر میں پروازیں متاثر ہوئیں، بھارتی ائیر لائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کے حوالے سے عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close