امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات گئے کیے گئے حملوں کو شرم ناک قرار دے دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملے شرم ناک ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد ردعمل میں دونوں ممالک سے تحمل کا مطالبہ کیا۔ٹیمی بروس نے دونوں ممالک سے کہا کہ مسائل کا حل ذمہ دارانہ انداز میں نکالیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار علاقائی امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر بدستور رابطے میں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں