وزیراعظم عہدے سے مستعفی۔۔۔۔۔۔۔۔ یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی حالات میں بہتری اور معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر کابینہ اور عوام کی جانب سے احمد بن مبارک پر مستعفی ہونے کےلیے دباؤ تھا۔یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیرِ اعظم احمد عوض بن مبارک نے ہفتے کے روز اپنے استعفے کی اطلاع دی۔ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں