روس کا جنگ بندی کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 8 سے 10 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
کریملن کا کہنا ہے صدر پیوٹن نے 8 مئی سے 10 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، امید ہے یوکرین بھی جنگ بندی کا پاس کرے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے جنگ عظیم دوم میں کامیابی کے 80 سال پورے ہونے کی تقریبات پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔روس میں 10 مئی کو جنگ عظیم دوم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کی تقریب ہوگی، روس میں ہونے والی اس تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ سمیت کئی سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔
دوسری جانب یوکرین نے پیوٹن کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر روس واقعی امن چاہتا ہے تو وہ فوری طور پر جنگ بند کرے۔ یوکرینی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر روس واقعی امن چاہتا ہے تو اسے 8 مئی کا انتظار کیے بغیر فوراً فائر بندی کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ روس نے اس سے قبل ایسٹر کے موقع پر بھی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی درجنوں بار خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں