مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست سامنے آ گئی

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست سامنے آ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ​مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 26 سیاحوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی۔

ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیرملکی سیاح ، بھارتی بحریہ کے افسر اور ایک انٹیلیجنس بیورو کا اہلکار شامل ہے۔حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بائیسارن اور پہلگام کے علاقوں میں فوج اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔نریندر مودی کی وطن واپسی اور ہنگامی میٹنگ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے فوری طور پر نئی دلی واپسی پہنچے اور ایئرپورٹ پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی۔ مودی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔بھارتی سفیر کے مطابق سعودی ولی عہد نے ملاقات میں نریندر مودی سے حملے کی مذمت اور اس سلسلے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔واقعے پر رہنماؤں کی مذمت، مقبوضہ وادی کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ میر واعظ عمر فاروق اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے بھی مذمت کی گئی۔امریکی اور روسی صدر، اسرائیلی اور برطانوی وزرائے اعظم، یو اے ای، یو این سیکریٹری جنرل کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close