بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش نے واقعے پر صدمے کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں