ٹرمپ کی ذاتی کمپنیوں کا کاروبار بلندیوں پر۔۔۔۔ کراچی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل ‘‘کی مالک کمپنی ’’ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے شیئرز DJT کو ایک پوسٹ سے گھاٹے سے منافع کی بلندیو ں پر پہنچا دیا۔
گارڈین کے مطابق ٹرمپ نے نوے دن کے وقفے اور چین کے خلارف کے اعلان سے قبل دو پوسٹس کیں۔ پہلی پوسٹ میں انہوں نے لکھا: “بی کول! سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ امریکہ پہلے سے بڑا اور بہتر ہوگا!” اور دوسری میں کہا: “یہ DJT خریدنے کا بہترین وقت ہے!!!”اس پوسٹ کے چند گھنٹوں بعدصدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اعلان کیا کہ انہوں نے کچھ ممالک کے لیے ٹیرف پر 90 دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے فوراً بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔
ٹرمپ کی پوسٹس کے بعد، کچھ سرمایہ کاروں نے اسے خریداری کا اشارہ سمجھا۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ان پوسٹس کے بعد ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (DJT) کے شیئرز میں 20.65فیصد اضافہ ہوا، جو20.10 ڈالر تک پہنچ گئے.
دو دن پہلے یہی شیئرز 15 ڈالر تک آ چکا تھا۔جب ٹرمپ نے بہترین وقت خریدنے کی پوسٹ کی اس وقت شیئر کی قیمت ساڑھے سولہ ڈالر تھی۔ اور پھر اعلان کے ساتھ20ڈالر سے اوپر جا چکا تھا۔ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے مارچ 2024 میں نیسڈیک پر DJT کے تحت اپنا آغاز کیا۔ اس وقت ٹرمپ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں تھے، اور ان کے حامیوں نے اسے ان کی حمایت کے طور پر بڑے پیمانے پر خریدا، جس سے شیئرز کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں