امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے بری خبر آگئی۔
امریکا نے پاکستان کیساتھ گلوبل انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بند کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کی بندش سے متعلق باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔پاکستان کیساتھ گلوبل انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام 15سال تک جاری رہا۔ گلوبل انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سےپاکستان کےہزاروں طلبہ کو فائدہ پہنچا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پروگرام سےتعلیمی ترقی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا گیا۔گلوبل انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بند ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ کے دوسرے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں