ٹرمپ کی مزید ٹیرف کی دھمکی پر چین کا سخت رد عمل

بیجنگ: چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت تجارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا۔چین نے امریکی رویے کوبلیک میلنگ اور غنڈہ گردی قرار دیا تاہم ساتھ ہی امریکا سے بات چیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

ترجمان وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو فوری طور پر درست کرے اور چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات کو منسوخ کرے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کیے تھے جس پر چین نے بھی 10 اپریل سے 34 فیصدجوابی ٹیرف لگانے کا اعلا ن کیا ہے جب کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے مزاحمت جاری رکھی تو مزید محصولات عائد کر کے ٹیرف مجموعی طور پر 104 فیصد تک پہنچا دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close