قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان

جنوبی کوریا نے 3 جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مواخذے کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک کی آئینی عدالت کی جانب سے برطرفی کے بعد 21 ویں صدارتی انتخابات کے لیے 3 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے کابینہ کے اجلاس میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی۔قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔عدالت نے مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے پر صدر یون سک کے مواخذے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملک میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close