سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سعودی فوج کے سربراہ کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری کی بات دفاع پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے دور میں ہتھیاروں کے حوالے سے تازہ ترین امریکی سعودی سودے میں بتائی۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی ہم منصب پٹ ہیگزٹ کے ساتھ دونوں ملکوں کی دفاع کی وزارتوں کے تزویراتی تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔

دونوں شخصیات نے ٹیلی فون پر رابطے میں خطے کی صورت حال اور علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کو مضبوط بنانے کےلیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب سعودی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاض میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close