بیرون ملک خواتین سمیت کئی پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3 خواتین آمنہ بی بی، کوثر بی بی اور فرزانہ بی بی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کاروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اسی طرح کی کارروائیوں میں ڈی جی خان کے رہائشی محمد زکریا، بہاول نگر کے وسیم حیدر، لاہور کے محمد عثمان، چار سدہ کے اعجاز خان اور پشاور کے عبداللہ کو بھی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ حکام کاکہناہے کہ ان افراد کو پاکستان رپورٹ کرنے کیلئے ایمرجنسی پاسپورٹس تیار کر لیے گئے ہیں پاکستان پہنچنے پر انہیں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close