بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پرپابندی کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی)مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پرپابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے پربھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی کمیشن نے بھارتی خفیہ ایجنسی پرپابندی کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حالات مسلسل خراب ہورہے ہیں۔مزید برآں مذہبی آزادی سےمتعلق امریکی کمیشن نے بھارت کواقلیتوں سے متعلق غیرمحفوظ ملک قراردینے کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close