ہوائی جہازاور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

 

الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز جبکہ جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا، ہیلی کاپٹرسیئول سے تقریبا 180کلو میٹر جونب مشرق میں یوسیونگ میں پہاڑی پر جنگل کی آگ بجھانے کے لئے کام کر رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس سے پائلٹ ہلاک ہو گیا ،حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز گرنے کے بعد پائلٹ اور اس کی دو بیٹوں نے طیارے کےتیرتے پر پر رات گزاری ، جن کو بچا لیا گیا ، الاسکا آرمی نیشنل گارڈ ٹیری گوڈس نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا فیس بک میں اتوار کی رات ایک پوسٹ دیکھی جس میں ایک لاپتہ طیارے کی تلاش میں مدد کے لیے کہا گیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیر کی صبح وہ 12 پائلٹس جن میں وہ بھی شامل تھے ، طیارے کی تلاش میں نکلے ،انہوں نے کہاکہ تسٹومینا جھیل میں انہیں ایک طیارہ لاپتہ پائپر سپر کروزردکھائی دیا جس میں ایک شخص اپنی دوبیٹیوں کے ہمراہ جہاز کے ونگ پرسوار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور اس کی دو جوان بیٹیاں طیارہ کریش ہونے کے بعد تقریباً 12 گھنٹے تک اس کےپر پر بیٹھے رہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ اپنی بیٹوں کے ہمراہ ، جزیرہ نما کینائی کی سولڈونا سے سکیلک جھیل کے سیاحتی دورے پر تھےاور واپسی میں وہ اس حادثے کا شکار ہو گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close